وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار،آئی جی سے رپورٹ طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ کا صوبائی دارلحکومت کے سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار اور سیکورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی زمہ داری ہے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے کی ہدایت کی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر صحت زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے