کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا43فیصد کام مکمل کر لیا ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل 6دسمبر سے شروع ہوگا اگر صوبائی حکومت نیا ایکٹ لائی تو اس سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر(الیکشنز) عبدالقیوم شنواری،ڈائیریکٹر الیکشنز وسیم احمد، ڈائیریکٹر ایڈمن عبدالواحد، پی آر او غوث بخش بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 2023کے عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کردیا گیا ہے بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے گھر گھر جاکر ووٹر کی تصدیق کا عمل 7 نومبر سے شروع ہوچکا ہے اب تک صوبے کی 43فیصد ووٹر لسٹوں کی تصدیق ہوچکی ہے بلوچستان میں 6 دسمبر 2021 تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا جس کے بعد اس کے بعد ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا مرحلہ شروع ہو گا جو 30 دن یعنی 7 دسمبر 2021 سے 5 جنوری 2022، تک جاری رہے گا، 6جنوری 2022 سے 25 جنوری 2022 تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی۔26 جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹر پر آویزاں کردی جا ئیں گی، جبکہ 24 فروری تک ان فہرستوں پر ووٹ درستگی کی درخواستیں اور عتراضات جمع کروائیں جاسکیں گی11 مارچ تک ان عتراضات اور درخواستوں پر ریوائیزنگ اتھارٹی اپنے فیصلے کریں گے12 مارچ سے 23 مارچ تک تصحیح شدہ ووٹوں کی ڈیٹا انٹری کا کام کیا جائے گااور 13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر زکی تعداد 278،ریوازینگ اتھارٹیزکی تعداد 97، سوپروائزرز 831،عملہ تصدیق کنندگان 3275، جبکہ بلوچستان میں 1473ڈسپلے سینٹرز اور 1473ہی ڈسپلے سینٹر انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن جناب شاہ محمد جتوئی نے ضلع سوراب اور مکران ڈویژن کا دورہ کیا اور نظرثانی کے کام کی مانیٹرنگ کی اور ضلعی الیکشن کمشنرز اور نظر شانی کے عملے سے ملاقات کی اور اب تک کے کام کا جائزہ لیااسی طرح میں نے ضلع سوراب اورمستونگ کا دورہ کیا اور نظرثانی کے کام کی مانیٹرنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ الیکشن کمشنرز طاہر منصور صاحب اور عبدالقیوم شنواری نے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا اور نظرشانی کے کام کا جائزہ لیابلوچستان میں کل گھرانوں کی تعداد 1746244 ہے جن میں سے 514660 گھروں کے ووٹرز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں ووٹرز کی تعداد 5022449 اوراب تک 2160832 ووٹرز کی تصدیق کی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر 6دسمبر سے حلقہ بندیاں شروع کی جارہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بار ہا وقت دیا گیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کرے لیکن تین سال کے عرصے میں یہ کام نہیں کیا گیا جس کے بعد پرانے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات ہونگے اگر اس ایکٹ میں ترامیم لائی گئیں تو اس حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا
بلوچستان 6 دسمبر2021 تک گھر گھرجا کرووٹرزکی تصد یق کاعمل مکمل کیا جائیگا، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

ٹیگز:
الیکشن کمشنر بلوچستان
