کوئٹہ:ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے انچارج انعام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، پولیو وائرس کی شرح 98 فیصد سے کم ہو کر اب صرف 17 فیصد رہ گئی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔انعام الحق نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبے کے 23 میں سے صرف 4 علاقوں کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال کوئی نیا پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز قابلِ تحسین ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو سے بچا کے ٹیکے خاص طور پر غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے محفوظ اور مثر ہیں، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
بلوچستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی شرح میں کمی

