کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب خودکش دھماکے میں چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے7بجے کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر سونا خان تھانے کے قریب واقعہ فرنٹیئر کوربلوچستان کی چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ 16ایف سی اہلکاروں سمیت 18افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جائے وقوعہ سے خود کش بمبار کے جسمانی اعضاء سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں مزید کاروائی جاری ہے
کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب خودکش دھماکے میں چار ایف سی اہلکار شہید،18افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
