افواج پاکستان کی کا وشیں اپنی مثال آپ ہیں ، بشریٰ رند
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں وطن عزیز پر قربان ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پر قربان ہونے والوں نے اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سالمیت اوربقا ء کو یقینی بنایا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم شہدا کو عقید ت کے ساتھ یادرکھیں اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوگا کہ ہم شہدا کی قربانی کو فراموش کریں۔وطن عزیز کے خلاف اُٹھنے والی پر سازش کو ناکام بنانے میں ہماری افواج اپنی مثال آپ ہیں۔وطن کے اندر اور باہر افواج پاکستان کی کا وشیں اپنی مثال آپ ہیں ہماری افواج نے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام ونا مراد بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الا قوامی تنا ظر میں پاکستان کو بہت اہمیت حا صل ہوگئی ہے دنیا کی بڑی بڑی طا قتیں بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں ہمارے جوانوں کی قربانیوں سے پورے خطے کے امن کو بحال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور وطن کیلئے جو قربا نیاں دی گئی ہیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور شہد ا کو ہمارا عقیدات بھرا سلام ہے۔