کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263کوئٹہ سے آزاد امیدوار چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ عوام سے خالی وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں 8فروری کو کامیابی کی صورت میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،عوام موسمی پرندوں کے بہکاوے میں آنے کی بجائے پڑھے لکھے اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب عمل میں لائیں جو پارلیمنٹ جاکر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں حلقہ این اے 263سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں رانا ظفر،عاصم عمران، سلیم،ظفر حسین، عامر، عرفان مسیح، لیسن،محمدرشید،عبداللہ خروٹی، بلال احمد،رحیم اللہ، سید توفیق، محمدنبی عرف گلالی، چوہدری عامر، خاکسار، لیاقت راجپوت،ظہیر کاشمیری، وکی منظور، شوکت یوسف، ساحر انور، شبیر غوری،نثار راجپوت، محمود،اعظم جدون،شکیل بٹ اوردیگر نے شرکت کی۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں عوام کے سامنے اپنا12نکاتی منشور رکھاہے جس میں آزادعدلیہ اور انصا ف کامنصفانہ نظام، مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی، صحت کی معیاری سہولیات اورسستا نظام،روزگار کی فراہمی،معاشی نظام کی بہتری،ماحول کی حفاظت کیلئے اقدامات،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی، ملکی یکجہتی،قومی اتحادکے فروغ،زرعی ترقی،کسانوں کی خوشحالی، ہنرمندوں کیلئے روشن مستقبل کے مواقعوں کی فراہمی،کوئٹہ میں مواصلات کے نظام میں بہتری،امن و امان کاقیام اور بھائی چارے کا فروغ، معاشی اصلاحات،صنعتوں کاقیام شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں عوام 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے مفاد پرست عناصر کو مسترد کردیں۔انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کے اصرار پر حلقہ این اے263سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے عوام 8فروری کو ہمارے انتخابی نشان ”ڈولفن“ پر مہرلگاکر کامیاب بنائیں کامیابی کی صورت میں عوام کے مسائل کے حل اور کوئٹہ شہرکی ترقیاتی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے۔
عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
