منگچر، فائرنگ سے1شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

منگچر (گرین گوادر نیوز) گزشتہ رات حافظ نورمحمد جتک نامی شخص کو نامعلوم افراد نے رنگی منگچر سے بازار آتے ہوئے راستے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر مقتول لواحقین اور برادری نے پیر کے روز علی الصبح نعش سمیت دھرنا دیکر جوہان کراس بازار منگچر ایریا میں دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا دوگھنٹے تک قومی شاہراہ بند ہونے سے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم، میجر رسالدار علی اکبر مینگل، نائب تحصیلدار حاجی نور محمد محمدشہی ، رسالدار علی اصغر نیچاری ودیگر نے آکر لواحقین سے مذاکرات کی اور انہیں ہر قسم کی تعاون اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی لواحقین کی جانب سے لال محمد جتک، امید علی جتک، عبدالستار جتک، ڈاکٹر امداد اللہ جتک ودیگر نے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے