ژوب(ڈیلی گرین گوادر) عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا ہی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار خیال سیکرٹری صحت صالح ناصر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڑوب کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڑوب محمد رمضان پلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد بوستانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ، ایم ایس ڈاکٹر نورالحق اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف یونٹس کا وزٹ کیا جس میں ڈائیلاسز یونٹ میں ادویات کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عوام نے سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے۔ دریں اثناء آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے بھی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کی اور ہسپتال کے متعلق کچھ مطالبات سامنے رکھے جس میں سرجن اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی، ٹراما سنٹر کی بحالی، نرسنگ اسٹاف کا فقدان، ڈائیلاسز یونٹ میں ادویات کی فراہمی، یرقان ودیگر بیماریوں کی ٹیکہ جات، گائنی ڈاکٹر کی تعیناتی اور ادویات کا کوٹہ بڑھانے کے مطالبات پیش کئے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے تمام مطالبات کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے لیکن ان صورتحال میں بھی مرکزی اور صوبائی حکومت نے عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامیہ کو فرفارمنس مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے پندرہ دن کا وقت دے دیا۔
عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا ہی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، سیکرٹری صحت صالح ناصر

ٹیگز:
سیکرٹری صحت صالح ناصر
