قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ہائی اسکول کے بچوں اورہائرسکینڈری لیول کی طالب علموں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو کیلئے ملی نغمے، ٹیبلوز اور اردو و انگریزی تقاریر حمد و نعت،کے مقابلوں کے ذریعے اجاگر کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنرخضدارڈویژن کے احکامات کی روشنی میں یوم دفاع کی تقریبات کے پرامن انعقادکویقینی بنانے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرانجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ آج یہ دن ہمیں 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی عزم جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ہمیں اپنے شہداء کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق بھی حاصل کرنا ہے۔ وطن کی سلامتی صرف سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اپنے کردار اور ذمہ داری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے ریلی میں ایس پی قلات ادسٹنٹ کمشنر قلات انتظامی محکموں کے افسران سمیت شہرؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آج یہ دن ہمیں 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی عزم جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا : انجینئر عائشہ زہری

ٹیگز:
انجینئر عائشہ زہری
