وزیراعظم اورنومنتخب ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،افغان مسئلہ کےسیاسی حل پرزور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا جبکہ مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک ایران تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے ایران کا صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے