کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نواں کلی کے علاقے سے اغوا ہونے والا کمسن بچہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈھاڈر سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ تھا۔ بچے کو اس کا دادا، نانا کے گھر سے لے کر اپنے گھر ڈھاڈر لے جا رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع بچے کے ماموں نے اغوا کی شکایت کے طور پر پولیس کو دی جس پر فوری ناکہ بندی کی گئی اور ڈھاڈر میں کارروائی کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نواں کلی کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچہ ڈھاڈر سے بازیاب, پولیس

ٹیگز:
نواں کلی
