پشین (ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف گوادر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر DD/2026/QAD-NOC/HEC/UoG-G/MS-Chemistry مورخہ 12 مارچ 2026 کے تحت ایم ایس کیمسٹری پروگرام کے اجرا کے لیے باقاعدہ این او سی (NOC) موصول ہو گئی ہے۔ یہ منظوری جامعہ کی تعلیمی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایچ ای سی کی منظوری کے مطابق مذکورہ پروگرام کے لیے متعلقہ فیکلٹی ممبران، جن میں ڈاکٹر محب اللہ (اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی کیمسٹری) اور ڈاکٹر عبداللہ (اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی اینالیٹیکل کیمسٹری) شامل ہیں، وہ پروگرام کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ پیش رفت علاقے کے گریجویٹس کے لیے نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ اب انہیں کیمسٹری کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ یونیورسٹی آف گوادر نے اپنے قیام کے محض چار سال کے مختصر عرصے میں یہ دوسرا ایم ایس پروگرام شروع کیا ہے، جو ادارے کی قلیل مدت میں تیز رفتار ترقی کا واضح ثبوت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد نے اس کامیابی پر شعبہ کیمسٹری، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام علاقے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوادر یونیورسٹی مستقبل میں بھی مزید جدید اور معیاری پروگرامز کے اجراء کے لیے کوشاں رہے گی۔
گوادر یونیورسٹی کی ایک اور کامیابی: کیمسٹری کے شعبے میں بی ایس کے ساتھ ایم ایس پروگرام کے آغاز کی اجازت

ٹیگز:
گوادر یونیورسٹی
