پشین (ڈیلی گرین گوادر) تہرے قتل کی افسوسناک واردات میں شہید ہونے والے ماسٹر محمد نسیم یوسفزئی، ان کی صاحبزادی اور بھتیجے شہریار خان کی نمازِ جنازہ یارو گراؤنڈ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں تینوں شہداء کو رقت آمیز مناظر اور آہوں و سسکیوں کے درمیان یارو کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور شرکاء نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
تہرے قتل کی افسوسناک واردات میں شہید ہونے والے ماسٹر محمد نسیم یوسفزئی اوردیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ٹیگز:
محمد نسیم یوسفزئی
