کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 10اضلاع میں عام شہریوں کے قتل وغارت کے واقعات اور امن وا مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذکردی گئی۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، شیرانی، پشین، چمن، لورالائی، دکی، موسی خیل اور بارکھان میں عام شہریوں کیہ قتل کے واقعات اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
بلوچستان کے 10اضلاع میں عام شہریوں کے قتل وغارت کے واقعات اور امن وا مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذکردی گئی

ٹیگز:
دفعہ 144
