قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کا ایک پروقار جلسہ عام درہ ارمبئی ضلع قلعہ عبداللہ خان میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسے سے مرکزی سیکرٹری علاؤالدین کولکوال، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد خان ترین، ضلع آرگنائزر میروائس خان اچکزئی، اللہ محمد اور منظور اچکزئی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کو جن سنگین بحرانون کا سامنا ہے اور خصوصا معیشت آئے دن سود درسود قرضوں کی بھرمار سے ملک کی مجموعی آمدنی، قرضوں کے سود کی نظر ہوجاتی ہے۔ جبکہ معیشت اور انتظام کو درست کرنے کے لیے مسلط نااہل ناکام کرپٹ رشوت خور اور پرسنٹ پرست اپنے لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔ ملکوں کو چلانے کے لیے سیاسی، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا کسی بھی ریاست کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے غیر سنجیدہ غیر سیاسی جمہوری افراد سے نظام کی درستگی کی نوید سنانے والے بربادی کے اصل سبب ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آئین جو اس وقت پائمال ہوچکا ہے۔عدلیہ کے پرکاٹے گئے اور میڈیا کی آزادی سلب ہوئی، ملک کی داخلی پالیسیاں ناکام اور خارجی طور پر تنہائی کا سامنا ہے۔ملک اور ریاستوں کے ادارے اپنے آئینی فریم ورک کے پابند ہوتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کی فوج سیاست اور جمہوریت میں مداخلت کامرتکب ہورہے ہیں اور پارٹی اس غیر آئینی کردار کی مخالفت کرتی چلی آئی ہے جسے غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ پارٹی سیاست، ریاست اور حکومتی امور ورموز سے واقف ہے لیکن جب ملک کے 25کرورڑ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور عوام کی ووٹ کا تقدس پائمال ہو اور جن اداروں کے ہاتھوں بربادی اور پائمالی کی جارہی ہو اس کے خلاف بات کرنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔نے کہا کہ ملک کے آئین کو فوری بحال کرنے اور ہر ادارے کو آئینی فریم ورک کا پابند بنانے کی جدوجہد کو سراہنا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے آئین، پارلیمنٹ، جمہوریت اور قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن سے انکار نے ملک کو سیاسی جمہوری آئینی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ خطے میں امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ پھیل رہا ہے دوسری جانب سیاسی قیادت کا اعلانیہ قتل روز کا معمول بن گیا ہے۔ پارٹی خلیج کی جنگ کو خطرناک تشویشناک اور تباہ کن گردانتی ہے اور اقوام متحدہ سے اسے فوری بند کرنا کا مطالبہ کرتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے اور اس جنگ کو روکنے کے لیے خطے کے ممالک کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ ملک، صوبوں اور علاقے میں بدامنی، دہشت گردی، تخریب کاری اور سرکاری کارڈ ہولڈرز کے ذریعے بندوق کے زور پر چوریاں، ڈکیتیاں جاری ہیں جس سے عوام میں سخت تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے جس کے تدارک اور امن وامان،آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام،سیاست میں اداروں کی مداخلت، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، عوام کے مینڈیٹ کو واپس کرنے اور ملک میں صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ملک میں قومی سیاسی جمہوری پارٹی کے عظیم رہبر محمود خان اچکزئی کی تگ ودو جاری ہے ہم سیاسی جمہوری پارٹیوں، کارکنوں اور جمہوری قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کو ہمہ جہت بحرانوں سے نکانے کے لیے اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کریں۔
پاکستان کوسنگین بحرانون کا سامنا ہے،عبدالرحیم زیارتوال

ٹیگز:
عبدالرحیم زیارتوال
