کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد ایف آئی اے اور یونیورسٹی آف تربت کی دو سرکاری گاڑیاں چھین کر فرار ہو گئے سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں ایف ائی اے کی گاڑی نمب QBA-1033 جو کہ کوئٹہ سے پنجگور جا رہی تھی کو نا معلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر چھین لیا اور گاڑی کو 6 کمپیوٹرز ایک سرور پانچ یو پی ایس اور دیگر سامان سمیت لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا دوسری جانب یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اتوار کو تربت سے کوئٹہ آرہے تھے کہ سوراب اقر گدر کے درمیانے علاقے میں ان سے سرکاری گاڑی نمبر KC 1818 نامعلوم افراد نے چھین لی اور فرار ہو گئے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی جا رہی ہے
بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد ایف آئی اے اور یونیورسٹی آف تربت کی دو سرکاری گاڑیاں چھین کر فرار ہو گئے

ٹیگز:
سوراب
