کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کوروزگارتعلیم وصحت اورکھیلوں کی سہولیات ومواقع فراہم کرنا حکومت ومسلط قوتوں کی ذمہ داری ہے منشیات کی بہتات،کھیلوں کے گراونڈ ویران جبکہ ہسپتال وقبرستان آبادہورہے ہیں۔وسائل سے مالامال بلوچستان آج لٹیروں عوام وملت دشمنوں کے رحم وکرم پرہے۔اب خیالات کا اظہار انہوں نے پرائمری ایریگیشن کالونی گوادرکے دورے کے دوران علاقے کے عمائدین اساتذہ اورطلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیااساتذہ،تعلیم دوستوں کھیلوں کے میدان آبادکرنے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے نعت خواں بچے کو کیش انعام بھی دیے۔انہوں نے ڈی ای او زاہد بلوچ،تعلیمی افسر حسن بلوچ اور شریف میاہ داد کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ایریگیشن کالونی گوادر کا دورہ کیامولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اسکول کی فعالیت اور تعلیمی سرگرمیوں پر اسکول اساتذہ کی کاوشوں کی ستائش کی۔اس موقع پر ایک طالب علم کی جانب سے نعت پڑھا گیا جس پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش انعام دیا۔قبل ازیں امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نیالخدمت فاونڈیشن کے تحت آبی بحران میں لوگوں کی سہولت کے لییکمیونٹی بورنگ لگا دیا۔الخدمت فاؤنڈیشن ہر مصیبت کے وقت لوگوں کے شانہ بشانہ خدمت کرتی ہے اور لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی جہد و سعی کرتی ہیاسی سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن گوادر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی بور لگانے کا اہتمام کر رہی ہے اس لیے آج نیا آباد گوادر میں بورنگ لگا دیا گیا جس کا افتتاح ایم پی اے گوادر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کیااس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گوادرسعید احمدبلوچ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گوادر نادل علی بھی موجود تھے۔
نوجوانوں کوروزگارتعلیم وصحت اورکھیلوں کی سہولیات ومواقع فراہم کرنا حکومت ومسلط قوتوں کی ذمہ داری ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
