کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمندر اور مختلف چیک پوسٹس پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق کراچی، گوادر، پسنی، اوتھل روڈ چیک پوسٹس اور سمندری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ سمندری راستے سے بھی 18 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جو بلوچستان سے کراچی لایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ضبط شدہ ڈیزل، ٹرک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور ضبط شدہ گاڑیوں کی مجموعی مالیت 487.03 ملین روپے بنتی ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان میں بڑی کارروائیاں

ٹیگز:
پاکستان
