کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال نازک ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے، جس سے انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی نے مقف اختیار کیا ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد کوئٹہ سے نقل مکانی کرچکی ہے، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عوامی شرکت اور شفافیت دونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تین سال قبل بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں اور موجودہ بلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف نو مہینے باقی ہیں، اس لیے کوئٹہ میں بھی اسی تسلسل کے مطابق انتخابی مرحلہ مخر کیا جانا چاہیے۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
