اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر پولیس نے گزشتہ روز لاکھڑا میں ہونے والے دوہرے قتل کے ملزم محمد بلال ولد الہی بخش کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق، ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی کی زیر نگرانی، ایس ایچ او لاکھڑا وحید علی مگسی اور ان کی ٹیم نے لیاری کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نے وحشیانہ فعل کرتے ہوئے ہوران ولد وندر عرف بہرام اور اپنی بیوی(ب)اقوام مگسی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ واردات کے محرکات اور دیگر ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔
لسبیلہ پولیس نے دوہرے قتل کا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا

ٹیگز:
لسبیلہ
