خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدارکے رہائشی مقامی ریسٹورنٹ کے اونر لاپتہ حافظ تاج محمد گرگناڑی کی بیٹی اسماء بی بی کی خاندان کے دیگر افراد و خواتین اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس، خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والد حافظ تاج محمد گرگناڑی 9 ماہ قبل اپنے ریسٹورنٹ واقع چمروک خضدارسے آتے ہوئے مبینہ طور پرلاپتہ ہوگیاجس کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر ہماری تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہے اور آج بھی ہم اپنے والد کی راہ تھک رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک پر امن خالصتاً کاروباری شخصیت تھے بلکہ ہماری پورا خاندان چچا وغیرہ سب پرامن طریقے سے خضدار میں کاروبار کر رہے ہیں میرے والد سمیت خاندان کے تمام افراد کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اس کے باوجود ہم یہ استدعا کرتے ہیں کہ میرے والد نے اگر کوئی قانون شکن حرکت کی ہے تو اسے ملکی عدالتوں میں پیش کیا جائے حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ میرے والد کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے خضدار پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ والد کی بازیابی کے لئے پولیس کسی قسم کو تعاون نہیں کر رہی ہے علاوہ ازیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان کورکمانڈر سدرن کمانڈ وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہم مظلوموں کی آواز سنیں ہماری دستگیری کریں ہمیں انصاف دلائیں پریس کانفرنس کے موقع ہر حافظ تاج محمد کے بھائی شبیر احمد گرگناڑی،ٹکری خلیل احمد گرگناڑی منیر احمد گرگناڑی اور حاجی محمد یعقوب گرگناڑی ودیگر خواتین کی بڑی تعدادبھی موجود تھے۔
حکومت میرے والد کی بازیابی میں کرداراد اکرے، اسماء بی بی

ٹیگز:
اسماء بی بی
