کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر و سینئر وکیل آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم نومبر کو بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں وکلاء اپنا قیمتی ووٹ بی این پی کے سینئر نائب صدر اور سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے حق میں استعمال کرتے ہوئے جمہور کی طاقت بنیں موصوف سینئر وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماء اور ان کی بلوچستان کیلئے طویل جدوجہد، ثابت قدمی، مستقل مزاجی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ترقی پسند، روشن خیال، قوم دوست، وطن دوست، بلوچ، پشتون اور بلوچستانی عوام کے اتحاد یکجہتی و مثبت پالیسیوں پر گامزن ہیں بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی، آپریشن، ناانصافیوں اور بالخصوص لاپتہ افراد بازیابی کے حوالے سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے جو پٹیشن دائر کی اس وقت سے لے کر ہنوز ساجد ترین ایڈووکیٹ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کیلئے کیلئے طویل جہد کا حصہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ساجد ترین ایڈووکیٹ بلوچستان کے جملہ مسائل کے حوالے سے بلوچستان کی موثر آواز ہیں بلوچ، پشتون، ہزارہ،سیٹلرز سمیت دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے وکلا ء کو کامیاب بنائیں جو کل کامیاب ہو کر قانون کی بالادستی، عدلیہ کی توقیر، انسانی حقوق کا تحفظ، سائلین کو انصاف کا حصول یقینی بنا سکیں –
وکلاء یکم نومبر کو بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں ساجدترین کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،آغا حسن بلوچ

ٹیگز:
آغا حسن بلوچ
