زیارت (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نورمحمد خان دومڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی کے دور حکومت میں تمام علاقوں میں اجتماعی مفادات کے منصوبے جاری ہیں جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی اور حقیقی تبدیلی آرہی ہے لوگوں کو کھوکھلے نعرے لگا کر ورغلانے والی سیاسی جماعتوں کو عوام پہچان چکی ہیں جن جماعتوں نے ہمیشہ کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو ورغلایا بی اے پی کی حکومت نے علاقے کی پسماندگی احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عملی طور پر اقدامات کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کلی سپیزندی میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ماسٹر محمد ہاشم،عصمت اللہ،محمد نسیم،نوروز خان،عبدالروف،عبدالمجید شیر جان لالا،عبدالحکیم،حاجی خدائے رحیم اللہ،محمد غوث لالا،عطاء الرحمان،عبدالرحمان،ماسٹرعبدالشکور،عبدالقاھر،عبدلقادر،حفظ الرحمان،تاج الدین،مولوی پستا خان،گوہر خان لالا،فیض اللہ،نعمت اللہ،ماسٹر حبیب اللہ،نجیب اللہ،گلاب شاہ،عبدلغفار،فتح خان لالا فیروز خان،شہید عقل الدین مروحوم کی فیملی،محمد صادق ولد عبدالحق،تقریباً 20گھرانے آپنے خاندانوں سمت جمعیت ف سے چالس سالہ رفاقت ختم کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینئر صوبائی وزیر نورمحمد خان دومڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارتی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سینئر صوبائی وزیر نورمحمد خان دومڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں بڑے منصوبے ترقی منظور کرائے ہیں لوگ کا جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی اور ہمارے کاروان میں شمولیت کے سبب مخالفین کی نیندیں حرام ہیں اور مخالفین اپنی ساکھ ختم دیکھ عوام کے مفادات کے منصوبوں کو روک رہے ہیں مگر کوئی بھی زیارت حلقے کی ترقی روک نہیں سکیں گے۔ فراہمی امن وامان کے قیام اور تمام شعبوں کی ترقی عوام کو تعلیم، صحت، روڈ، بجلی، پینے کی صاف پانی سمیت دیگر اجتماعی منصوبوں کو ترجیحی دی ہے اور ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر زور شور سے ترقیاتی کام جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیرحاجی نور محمد دمڑ نے نئے شامل ہونے والوں کے کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پورے حلقے میں تمام جماعتوں کے کارکنان ہمارے ساتھ شامل ہونگے کیوں مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ستر سال سے اس حلقے کہ عوام کو دھوکا دیا اور پسماندہ رکھا ہے۔ شمولیتی اجتماع سے تحصیل صدر بی اے پی محمد نور آقا۔ نور اللہ جان سارنگزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا شمولیت کرنے والوں کے جلسے اجتماع سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہے قوم پرستوں اور مزہب پرستوں نے اپنے ستر سالہ دور حکومتوں میں نہیں کئے انہوں نے کہاکہ اب عوام میں شعور پیدا ہوا وہ اپنا حقیقی نمائندہ جانتے ہیں عوام کا حقیقی نمائندہ حاجی نور محمد خان دمڑ ہے جن کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے سیاسی مخالفین بھی انکے حلقے میں جاری کام کی تعریف کرتے ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ ایک ایماندار لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے سوچ سمجھ کر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
میرے ہوتے ہوئے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ترقی روک نہیں سکتے،حاجی نور محمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نور محمد دمڑ
