اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) بھاگ کے علاقے گوٹھ عظمت میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملزم قربان علی اتیرا نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن مسما حسینہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا عبدالغفور اتیرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگ منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لیویز نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھاگ ،غیرت کے نام پربھائی نے بہن اور مبینہ آشنا کو قتل کر دیا

