قلات (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے سیکر ٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر مداخلت نہیں ہوئی تو جمعیت علماء اسلام الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگے2018 کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہروایا گیا اگر آنے والے انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو جمعیت علماء اسلام سخت درعمل دیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر شبیر احمد عمرانی حافظ ریاض احمد عمرانی میر شاہزیب عمرانی کی جانب سے کپوتو سینگار میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردارزادہ میر سعید عمرانی سابق رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ سردار غلام حسین عمرانی نوابزادہ میر نوروز خان زہری سردارزادہ میر اسرار اللہ جتک میر عبد الستار عمرانی آغا سرور احمد زئی کامریڈ عبد الواحد پندرانی میر میر احمد لہڑی ایڈووکیٹ رحمت اللہ مینگل میر افضل مینگل محمد بقاء لہڑی جمعیت علماء اسلام کے سابقہ کونسلر عبد الرحمٰن حافظ محمد یونس امجد سلامی مولانا حافظ حمیداللہ میر شمس مینگل حافظ منیر بنگلزئی خیر بخش نیچاری اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا 2018 کے انتخابات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمعیت کے امیدواروں کو ہروایا گیا اور اس کے نتیجے میں ایک نا اہل شخص کو قوم پر زبردستی مسلط کیا جس کا خمیازہ آج تک قوم بھگت رہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس نا اہل شخص نے ملکی معیشت تباہی برباد کیا انہوں نے کہاکہ اگر مداخلت نہ ہوئی تو آٹھ فروری کا سورج جمعیت کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو جمعیت علماء اسلام سخت ردعمل دیگی انہوں نے کہا کہ حالات سے معلوم ہوتا ہے ہیکہ جمعیت علماء اسلام کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا میابی ہو کر بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر کے بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرے گی اور ملازمین کی بنیادی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کرے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی۔
اگر مداخلت نہیں ہوئی تو جمعیت علماء اسلام الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
