کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کہا ہے کہ قلات کے علاقے نیمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کررہی ہے سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ اس افسوسناک واقع میں تین مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں
نیمرغ میں مسافر کوچ پر حملہ آوروں کافورسز تعاقب کررہی ہے ٗ شاہد رند

ٹیگز:
نیمرغ
