کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں فرنٹیئر کور :ایف سی: کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایف سی کے قافلے کے قریب ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے میں ایک خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ، ہزارگنجی میں مری کیمپ کے قریب دھماکا، راہ گیر خاتون زخمی

