صوبائی حکومت نظام تعلیم اور نظام امتحانات کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز کو شاں ہے ، بشریٰ رند

کوئٹہ:کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ تعلیمی سلسلے کاباربار منقطع ہونے پر ہمیں بھی دُکھ ہے مگر انسانی صحت اور زندگی ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے تعلیمی اداروں کے کھل جانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ کورونا وباء کا خطرہ سو فیصد ٹل گیا ہے۔ معاشرے کے تمام باشعور افراد ولداین اور اساتذہ کرام اس ضمن میں احتیاطی تدابیر کوکسی صورت نظر آنداز نہ کریں انہوں نے کہا کہ کورونا کا خطرہ تاحال موجودہے۔ اس حوالے سے ہماری کسی بھی قسم کی لاپر وائی اور غفلت کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے محترمہ بشریٰ رند نے کہاکہ قوموں کے عروج و زوال اور عزت و وقار کا دارمدار معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی پردسترس سے جڑا ہوا ہے۔صوبائی حکومت نظام تعلیم اور نظام امتحانات کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز کو شاں ہے جس کیلئے قانون سازی کی ضرورت بھی پڑی توکریں گے وتعلیم پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے امتحا نات کا انعقاد کو رونا ایس اؤ پیز کے تحت منعقد ہونگے امتحانی عملے اورامیدواروں کو ایس او پیز کی پابندی کرنی ہوگی۔بصورت دیگر امتحانات میں بیٹھنے کی اجازات نہیں دی جا ئے گی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے عوام سے اپیل کی وہ اپنے پیاروں کی خاطر کورونا ویکسین ضرور کروائیں اس حوالے سے بے بنیاد پر وپیگنڈ وں اور افواؤں پر کان ہرگز نہ دھریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے