کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کے موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بھی موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل سید نذیر احمد آغانے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی دوران سماعت بینچ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسا کیا کہ آیا نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نوٹری پبلک کے سامنے پیش ہوئے ہیں جس پر میں نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نوٹری پبلک کے سامنے پیش ہوئے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی
سپریم کورٹ نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی

ٹیگز:
سپریم کورٹ
