بولان(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی حکومت اپنے دعوؤں کو عملی جامعہ پہناکر ہمارے مستقلی کے آڈرز جلد از جلد جاری کرے یہ باتیں کچھیSBK پاس امیدواران کے ضلعی صدر منیر احمد بلوچ،جنرل سیکرٹری عبدالوحید بنگلزئی،بختیار احمد چانڈیو و دیگر نے ڈھاڈر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ سال 2023 میں SBK امتحانی ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بھرتیوں کے عمل میں تاخیری حربے استعمال ہونا صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر بیروزگار رکھنے کے مترادف ہے جو کہ سراسر نا انصافی و ظلم ہے SBK کے حوالے سے معزز عدالت عالیہ و عظمیٰ نے بھی ہمارے حق میں فیصلے دیئے لیکن تیسرا سال شروع ہے تاحال حکومت بلوچستان نے بغیر کسی عذر کے بھرتیوں کے عمل کو روکنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ایس بے کے پاس امیدواروں کو جان بوجھ کر کسمپرسی کی حالت پر چھوڑا گیا ہے جسکی مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے پچھلے احتجاجی دھرنے و مظاہرے میں آکر کرکے ہمیں پندرہ دن کے اندر تعیناتی کے آڈرز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر یہ بھی محض ایک دعویٰ تھا جو پورا نہیں ہوسکا ہم ایک بار پھر پریس کانفرنس کی توسط سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے تعیناتی کے آڈرز جلد از جلد جاری کیئے جائیں بصورت دیگر اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاجی تحریک چلائیں گے اور قانونی چارہ جوئی بھی کرینگے۔
صوبائی حکومت اپنے دعوؤں کو عملی جامعہ پہناکر ہمارے مستقلی کے آڈرز جلد از جلد جاری کرے،منیر احمد بلوچ

ٹیگز:
منیر احمد بلوچ
