کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جعل ساز گروہ کا بیوروکریٹس کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام متعدد افسران سے جعل سازی کے ذریعے پیسے بٹورنے کی کوشش کرنے والے گروہ کی شکایت درج کروا دی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیں حکومت کے ایک سیکرٹری کا فون آیا۔ وہ پریشان تھے اور مجھ سے کہا کہ میں ان کے بہنوئی کی مدد کروں جس کا صحبت پور میں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ میں نے مکمل تعاون کی پیشکش کی اور تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے اکاؤنٹ نمبر بھیجیں گے جہاں میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیج سکتا ہوں۔ صرف دوبارہ چیک کرنے کے لیے میں نے اس سیکرٹری صاحب کے آفس نمبر پر کال کی تو پتہ چلا کہ یہ سب فراڈ تھا۔ سیکرٹری اطلاعات نے لکھا کہ انہوں نے اپنے کولییگز سے بات کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں بھی ایسی ہی کالیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ لوگوں کو لوٹنے کا کوئی نیا طریقہ کار ہے جس میں کوئی افسر بن کر کال کی جاتی ہے اور مدد مانگی جاتی ہے جبکہ افسر کے فرشتوں کو بھی نہیں پتہ ہوتا کہ یہ کیا مسئلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ معلومات سب کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں تاکہ سب ہوشیار رہیں۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ انہوں نے اس کال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شکایت درج کرا دی ہے۔
بلوچستان میں جعل ساز گروہ کا بیوروکریٹس کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام گروہ کی شکایت درج کروا دی گئی

ٹیگز:
جعل ساز گروہ
