شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے، عظمیٰ بخاری
اسلام آباد: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان و رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اگلا این آراو شیخ رشید اور غلام سرور کے لئے تیار ہو رہا ہے عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے خادمہ باجی کو اپنی اور عثمان بزدار کی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھرتی کیا انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم ہے، نیازی مافیاگینگ کا قلع قمع ہونےتک چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہیں گے عظمی بخاری نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان، قرنطینہ میں ہوتو پریشان، پارلیمنٹ ہو تو پریشان، نیازی مافیا گینگ شہباز شریف کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں نیازی گینگ کو اتنا مارا کہ آج تک چیخیں سنائی دےرہی ہیں، رسوائی اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے۔