لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے اسلام آباد کے سوا پورے ملک کو ایک جیل بنا دیا، خواجہ آصف خود نہیں اس میں نواز شریف بولتا ہے انہوں نے کہا عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے،عدلیہ اس نظام کو بچا رہی ہے، پورا ملک چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈر تھا شہباز شریف تاج پوشی میں تاج ہی غائب نہ کر دیں، پنجاب کی نگران حکومت کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے، پوچھنے والا کوئی نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر 17 مقدمات ہیں ہمارے 20 لوگوں کو پکڑ رکھا ہے، مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہ حکومت کررہے ہیں، انہوں نے جاتے جاتے ایک بڑی ڈکیتی کی، میرے گھر پر حملے کے دوران موبائل فون اور پیسے بھی لے گئے، چیف جسٹس پاکستان کو اللہ مزید ہمت دے، عدالتوں میں صرف جھوٹے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس چل رہے ہیں۔
پرویزالہٰی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے، وہاں شہباز شریف اور نوازشریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے صدر نے کہا ان کی انتقام کی سیاست پوری زندگی ختم نہیں ہونی،عمران خان نے قوم کو ایک ایشو پر اکٹھا کرلیا ہے، یہ کہتے ہیں انتخابات ہم نے نہیں کرانے، پیسے نہیں، یہ عدلیہ کے خلاف پلاننگ کے تحت کام کررہے ہیں۔

