خاران:خاران کے علاقے سر ہرو میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس کی آوازیں دور تک سنائی دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی فورسز کو کلی ہرو میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر فورسز نے علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اس جھڑپ کے دوران 30 کلو بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی اضافی گشت اور ہیلی کاپٹروں کی نگرانی جاری رہی۔ تاہم، سرکاری اور انتظامی ذرائع نے اس واقعے کے بارے میں کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔مقامی سطح پر حالات کشیدہ ہیں اور سکیورٹی فورسز نے مزید کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے علاقے میں قانون کی بالادستی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
خاران،سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، تین اہلکار زخمی

ٹیگز:
خاران
