کوئٹہ(ڈیل گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں چار مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم بلوچستان کے پرامن صورتحال کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ محنت کشوں کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. گورنر بلوچستان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا.
بلوچستان کے پرامن صورتحال کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
