اسلام آباد:پاکستان میں غیرملکی سفیروں اور سفارتخانوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں ڈنمارک کی سفیر لس روزن ہولم اور آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ نے دھماکے کی مذمت کی۔ ڈینش سفیر نے کہاکہ کوئٹہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ نے کہاکہ کوئٹہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلدصحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،جرمن سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی۔جرمن سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک نے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ پر شدید رنج اور غم کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں گذشتہ رات کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ کرسچن ٹرنر نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم کم نہیں ہوگا،یورپی یونین،فرانس، بیلجیئم کے سفارتخانوں نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔
ہماری ہمدردیاں کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں،برطانوی ہائی کمشنر، یورپی یونین، فرانس اور بلجیم کے سفارتخانوں کی مذمت

ٹیگز:
کوئٹہ
