بسیمہ بس حادثے میں 28افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،سرداراختر جان مینگل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے تعزیتی پیغام میں تربت سے کوئٹہ آنے والے بس حادثے میں 28افراد کی شہادت اور متعدد زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس حادثے میں درجنوں افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے جس کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے حکومت اور انتظامیہ زخمیوں کو بہتری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت حکمت عملی بنائیں تاکہ بلوچستان میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے کیونکہ سینکڑوں ایسے واقعات ہمارے سامنے ہیں جس میں ہم قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے