زہر کا واویلا مچا ہوا تھا، بشریٰ بی بی کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، 3 ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کےلیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے۔ جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈے، مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔