تربت (ڈیلی گرین گوادر) تربت کی ڈسٹرکٹ جیل میں اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔ جیل حکام کے مطابق تربت جیل میں قید 24سالہ نوجوان جہانزیب نے اپنی بیرک کے عقب میں جاکر پانی کے پائپ کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی،کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والاجہانزیب نامی قیدی اقدام قتل کے کیس میں جیل میں تھا، پولیس نے لاش تربت ٹیچنگ ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
تربت،قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی

ٹیگز:
تربت
