لکی مروت،والدہ کے ساتھ تکرا پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

لکی مروت : لکی مروت کے نواحی علاقے عیسک خیل میں والدہ کے ساتھ تکرا پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی، پولیس کا کہنا ہے کہ برکت اللہ نے پستول سے فائر کرکے اپنے بھائی حضرت بلال کو موت کی نیند سلادیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتول اور ملزم کے بھائی ہمایون نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے صحن جبکہ بھائی کمرے میں موجود تھے کہ اچانک کمرے سے شور کی آواز آئی، اندر داخل ہوا ہی تھا کہ برکت اللہ نے پستول سے بلال پر گولی چلادی جس سے وہ زخمی ہوکر گر پڑا اور موقع پر دم توڑ گیا۔مدعی کے مطابق مقتول نے والدہ کے ساتھ تکرار کی تھی پولیس نے لاش گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے