دکی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے 2کوئلہ کانوں کو آگ لگا دی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے سردار میر عثمان ترین ایریے میں واقع دو کوئلہ کانوں کو آگ لگادی آگ لگانے کی وجہ سے دو کوئلہ کانوں پر موجود انجن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے متعلق پرچیاں بھی تقسم کی۔واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے چند دن قبل بھی اکبر ترین ایریے سے دو کوئلہ کان کنوں کو اسلح کے زور پر اغوا کرکے کوئلہ کانیں بند کردی تھی۔
بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے 2کوئلہ کانوں کو آگ لگا دی

ٹیگز:
کوئلہ کان
