کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت حد سے بڑھ چکی،حماس کے جوابی حملے فطری ہیں۔یورپی یونین یہودیوں اور امریکہ کی لونڈی بن گئی ہے۔قبضہ فلسطین پر ہوا،خون مسلمانوں کا بہہ رہا ہے،مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر قبضہ ہے،مسلم اْمّہ اور او آئی سی کیوں خواب غفلت کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام برطانیہ کے رہنماؤں سید فیض الحسن شاہ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء فلسطینی بھائیوں کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے،حکومت اس حوالے سے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ظلم وجبر پر آنکھیں بند کرکے ہمارے ہاں کے کچھ ایجنٹ بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے باتیں کرتے ہیں۔ پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کو شکست دی،عالمی سطح پر بھی شکست دیں گے۔انہوں نے کہ جمعے کو ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مظاہرے کئے جائیں گے اور اسرائیلی ظلم وستم اور بربریت کو آشکارا کیا جائیگا۔
اسرائیل کی جارحیت حد سے بڑھ چکی،حماس کے جوابی حملے فطری ہیں،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
عبدالغفورحیدری
