کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی داخلہ بلوچستان زاہد سلیم نے سی پی اوآفس کا دورہ کیا۔اس موقع پراعلیٰ آفران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کوڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی داخلہ اورآئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں چہلم کے جلوس کے مختلف روٹس کی برائے راست نگرانی کی چہلم کے جلوس کی بخیریت امن امان کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھنے پر اطمینان کا اظہارکیا۔سیکورٹی پلان کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے اے سی ایس بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوس کے شرکا کی کل تعداد 2400 کے قریب ہے اورجلوس میں کل دستوں کی تعداد تقریباً 23 کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جو کہ اطمینان بخش ہیں۔ بلوچستان پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر صوبے میں امن و امان اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت چہلم جلوس کو بخیر و عافیت اختتام پزیر کرے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم کاسی پی اوآفس کا دورہ

ٹیگز:
ایڈیشنل چیف سیکرٹری
