لورالائی، پولیس کی کاروائی گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد ایک شخص گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد کر کے ایک شخص کوگرفتار کرلیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی احکامات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی کی سربراہی میں لورالائی پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹوڈی گاڈی نمبر QAK1821 سے 10 کلو(10 ہزار) گرام چرس برآمد کرکے ایک شخص سفرمحمد قوم بارکزئی ساکن پشین گرفتار کرلیا ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی میں مقدمہ فرد نمبر 23/024 بجرم9(1)3e کنٹرول اف نارکوٹیکس درج کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے