کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، مکران، آواران اورپنجگورمیں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار شدیدبارش جاری رہی۔ اس دوران بارکھان 04اورقلات میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہلو اور سبی کو ملانیوالی سڑک،ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زردآلو کے مقام جبکہ خضدار تا رتو ڈیرو ایم 8 شاہراہ ونگو کے مقام پر سیلابی ریلوں کے باعث بند ہوگئی تھیں جنہیں متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے بحال کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اتوار کو خضدار، لسبیلہ، مکران، آواران، پنجگور، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی،جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورقلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار شدیدبارش کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر

ٹیگز:
بلوچستان
