جمہوری وطن پارٹی میں میر محمد علی ریکی بلوچ کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمہوری وطن پارٹی میں میر محمد علی ریکی بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے منگل کو جواد ہزارہ، نور اللہ وطن دوست، عظیم بٹ اور چوہدری نوید کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی نے میر محمد علی ریکی بلوچ کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے این اے 264کی ٹکٹ دے دی۔ میر محمد علی ریکی بلوچ نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اس سے قبل کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا نواب اکبر بگٹی کی پارٹی جمہوری وطن پارٹی جس کی موجود قیادت شاہ زین بگٹی اور گوہرام بگٹی کر رہے ہیں پارٹی میں جو بھی شمولیت کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں،اس موقع پر جواد ہزارہ، نور اللہ وطن دوست نے میر علی ریکی کو پارٹی مفلر پہناکر پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے