کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کے وکیل عمران علوی ایڈووکیٹ کی مبینہ گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وکیل کی گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے یا خفیہ ادارے کسی سیاسی ورکر کو کسی سیاسی جماعت پی ٹی آء سے وابستگی کی بنیاد پر وکیل کو لاپتہ کرنا ریاست کیلئے نقصان دہ ہے جس سے صرف ریاست کیلئے نفرت بڑھتی ہے اور کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکیل عمران علوی ایڈووکیٹ کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران علوی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے یا اگر عمران علوی کو ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے کی بناء پر لاپتہ کیا گیا ہے تو یہ عمل معاشرے میں نفرت کا موجب بنے گا جس سے بیگاڑ میں مزید اضافہ ہوگا اور مملکت خدادا پاکستان کے لئے عملیات نیک شگون نہیں، ایک طرف امن و امان کی مخدوش صورتحال دوسری طرف لاپتہ افراد سے متعلق لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد کا مسئلہ حل طلب ہے جبکہ دوسری جانب سے کوئٹہ سے ایک وکیل کی جبری گمشدگی مزید سوالات پیدا کرتی ہے ایک وکیل کی گمشدگی انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ھم مطالبہ کہ وکیل عمران علوی کو فورآ رہا کرے ورنہ بلوچستان بار باڈیز اس معاملہ سخت اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے۔
ایک وکیل کی گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے،منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ

ٹیگز:
منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ
