کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔ فہرست کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے لئے فرح عظیم شاہ، روبینہ عرفان، ماہ نور،سلمیٰ بازئی، درچین مری، لیلہ ترین، بشریٰ رند، شاہین سعادت، شائستہ کاسی، رحیمہ جلال، رئیسہ گچکی، کاشفہ گچکی، فیروز خاتون، فریال انجم کو نامزد کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے لئے بشری رند، زبیدہ جلال، ثناء جمالی، فرح عظیم شاہ کو مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگ کیا گیا ہے۔
بی اے پی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی

ٹیگز:
بی اے پی
