زیارت (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پرنسپل کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے بریفننگ دی ایک ہی بلڈنگ میں بوائز کالج کی کلاسز صبح اور گرلز کالجز کی کلاسیں شام کے وقت ہوتی ہیں پرنسپل بوائز اینڈ گرلز کالجز میں طلبہ کی تعداد 529 ہے جس میں 346 میل اور 183 فیمیل ہیں نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے سیکرٹری تعلیم کو تدریسی اسٹاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے

فروغ تعلیم کے لئے نگران صوبائی حکومت نے سو روزہ پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ میر علی مردان خان ڈومکی کالجز میں تمام سبجیکٹس کے لیکچرارز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اندرون صوبہ کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیکرٹری کالجز کو ہدایت

