کوئٹہ میں گوشت روٹی دالیں گھی دودھ دہی من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کہا ہے کہ آپ لوگ کس دنیا میں ہوں کوئٹہ میں گوشت روٹی دالیں گھی دودھ دہی من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے خاص کر دودھ تو سب کیمیکل ملاوٹ شدہ دودھ سر عام فروخت جاری ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کوئی پر سان حال نہیں ہے زراعت کی مارکیٹ کمیٹی صرف اور صرف نام کی حد تک ہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہے زراعت کی مارکیٹ کمیٹی کافرض ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کو روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیوں پھلوں کی رزانہ کی بنیاد پر سبزیاں اور پھل فراہم کریں مگر مارکیٹ کمیٹی کوئی کام نہیں کررہی پاکستان تحریک انصاف صوبے اور کوئٹہ کے عوام کو ان ظالموں کی رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔